کراچی پاکستان بازار پولیس نے 4 ماہ قبل اغوا کی گئی نوجوان لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔نجی چینل کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا کی رہائشی مسکان دختر زاہد کو20 اگست کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں الزام نمبر 255/17 زیر دفعہ 365 بی کے تحت درج کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تصدیق ہوئی کہ عمران ہی مسکان کے اغوا میں ملوث ہے۔بعدازاں موبائل فون کی بدولت پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مغویہ کو بازیاب کرالیا ، انھوں نے بتایا کہ ملزم اور مغویہ کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔