Monday, October 26, 2020
Home Trending اورنگی ٹاﺅن میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن جاں...

اورنگی ٹاﺅن میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق

mqmاورنگی ٹاﺅن میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن عبدالوحید جاں بحق ہو گیا۔ قیوم آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی چشتی نگر میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا۔عبدالوحید کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے بات چیت میں ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے کہاکہ اورنگی کے علاقے میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی کمین گاہیں موجود ہیں۔ حکومت اور رینجرز اورنگی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو تحفظ فراہم کریں۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاﺅن میں ایم کیوایم کے کارکن کے قتل کی مذمت کی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں قتل اور دہشتگردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں لیکن حکومت سورہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...