Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ہمیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کیا فرشتے ہیں،علامہ اورنگزیب فاروقی

ہمیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کیا فرشتے ہیں،علامہ اورنگزیب فاروقی

aurangzaib-farooqiکراچی، حساس ادارے جانتے ہیں ہمارے ذمہ داران اور کارکنان کے قاتل کون لوگ ہیں محمد آصف تبسم،نسیم خان، اختر حسین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اگر ہم دہشت گردہیں تو پھر ہمیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کیا فرشتے ہیں؟ وزیر اعظم صاحب میرے کارکنان کو بھی ماورائے عدالت قتل کیا گیا ورثاءانتظار میں ہیں آپ کب تسلی دینے آئیں گے ہم انتظار میں ہیں وزیر اعظم ،وزیر اعلی ،گورنر، کب تعزیت کرتے ہیں کیا ہم پاکستانی نہیں یا ہم انسان ہی نہیں اکیسوویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کی حمایت کردی ہے لیکن یک طرفہ ٹریفک نہیں چلنے دیں گے ہمارے کارکنان اور ذمہ داران کے قاتلوں کو پھانسی کب دی جائے گی ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ اللہ وسایا صدیقی ،علامہ رب نواز حنفی ،علامہ تاج محمد حنفی، ڈاکٹر محمد فیاض سنی علماءکونسل کے مولانا عمر حیدری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم محب وطن ہیں جس کی سزا دی جارہی ہے 19کارکنان کو ماورائے آئین قتل کیا جاچکا ہے جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کئے جانے والے کارکنان کا کیایہی قصور ہے کہ وہ پاکستان کے وفادار ہیں ہم وہ نہیں جو حالات کے بدلنے پر لندن کی شہریت حاصل کریںیادبئی میں کاروبار منتقل کرلیں حساس اداروں کے لوگو،حکمرانوتم چاہے جتنے ظلم و ستم کرلو ہم اس دھرتی کے وفادار تھے اور رہیں گے اسی مٹی میں جئیں گے اور مریں گے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہناتھا کہ ہمیں مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے میں خود ہشت گردی کا نشانہ بنا 7000سے زائد کارکنان درجنوں ذمہ داران پانچ مرکزی قائدین دہشت گردی کا نشانہ بنے میڈیا پر بیٹھے ہم پر دہشت گردی کا لیبل لگانے والے اینکرز بتائیں ہمیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کیا فرشتے ہیں بعد ازاں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے محمد نسیم خان کی نماز جنازہ علامہ اورنگزیب فاروقی کی امامت میں ضیاءالدین چورنگی نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جنازہ میں سنی علماءکونسل، مجلس وحدت المومنین ، سنی ایکشن کمیٹی ،اہل سنت الائنز کے رہنماﺅں اور کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کری جس کے بعدمحمد نسیم خان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کردی گئی جاں بحق نسیم خان کے سوگواران میںایک بیوہ اور بیٹاشامل ہیںماورائے عدالت قتل کئے جانے والے اکرم پٹھان کے سات بچے ہیں جبکہ محمد آصف تبسم کی تدفین آبائی شہر ملتان میں کردی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...