گزشتہ انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر منتخب ہونے والے پی ٹی آئی 9 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف سدھ ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پر حکم امتناع مل چکا ہے۔عدالت عالیہ نے سندھ میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ہونے والےضمنی الیکشن کے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قیس منصور شیخ کی جانب سے فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 9حلقوں پر ضمنی انتخاب 16مارچ کو ہونا تھے۔ اس کے لئے مجموعی طور پر 187 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔