Monday, October 19, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے عمیر ثناء فاﺅنڈیشن تحقیقی سرگرمیاں قابلِ قدر ہیں، ڈاکٹر شمشاد زرینہ

عمیر ثناء فاﺅنڈیشن تحقیقی سرگرمیاں قابلِ قدر ہیں، ڈاکٹر شمشاد زرینہ

    omair-sana-foundationکراچی,         ڈائریکٹرنیشنل سینٹر فارپروٹیومکس جامعہ کراچی ڈاکٹر شمشاد زرینہ نے عمیر ثناءفاﺅنڈیشن کے دورہ کیا اورعمیر ثناءفاﺅنڈیشن کے جنرل سیکریٹری و معروف ماہر ِ امراض ِ خون ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری اور مالیکیولر بائیولوجسٹ محمد زوہیب سے ملاقات کی

تھیلے سیمیا سے آگاہی اور بچاﺅ کے لیے عمیر ثناءفاﺅنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا ۔اس موقع پر ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے ڈاکٹر شمشاد زرینہ کو عمیر ثناءفاﺅنڈیشن کی جملہ سرگرمیوں کی حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی اور کہا کہ عمیر ثناءفاﺅنڈیشن کو یہ اعزز حاصل ہے کہ اس نے پاکستان میں سب سے پہلے انسداد تھیلے سیمیا سینٹر قائم کیا

معاشرے میں بڑے پیمانے پر اس مرض سے آگاہی کے لیے اقدامات کیے ،انہوں نے بتایا کہ تھیلے سیمیا کے مرض کو روکنے کے لیے قبل از پیدائش اب تک دو ہزار سے زائدCVSٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھیلے سیمیا کا مرض جس تیزی سے پھیل رہا ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے،اس مرض کے خاتمے کے لیے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،تب ہی ملک کو تھیلے سیمیا سے محفوظ بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر شمشادزرینہ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے آگاہی و شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے جب کہ تمام طبقات کو مل کر اس مرض کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے تھیلے سیمیا کے انسداد اور آگاہی کے لیے عمیر ثنا ءفاﺅنڈیشن کو اپنے ہر ممکن تعاﺅن کی یقین دہائی کرائی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...