Tuesday, October 27, 2020
Home Trending بزدل دہشتگردوں کا پشاور کے اسکول پر حملہ،123 بچوں سمیت 126 افراد...

بزدل دہشتگردوں کا پشاور کے اسکول پر حملہ،123 بچوں سمیت 126 افراد شہید

Pakistan-PeshawarattackTollrises84_12-16-2014_168850_lپشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے معصوم بچوں کو دہشت کا نشانہ بنایا ذرائع کے مطابق ورسک روڈ پر واقع اسکول میں چھ دہشت گردوں نے داخل ہوکر حملہ کیا۔ حملے میں 123 بچوں سمیت اب تک 126شہید ہوچکے ہیں جبکہ 150 سے زائد بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جن میں سے کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد میں ایک ٹیچر اور ایک چوکیدار بھی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول میں اب بھی دہشتگردوں کے موجودگی کی اطلاع ہے۔ اسکول کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جہاں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اسکول کے کئی طلباءاور اساتذہ کو نکال لیاگیا ہے۔ اسکول میں سے دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ چھہ خود کش حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ایس ایس پی پشاور کے مطابق پانچ سو بچوں اور اساتذہ کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسکول پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فوری ریسکیو آپریشن کے ذریعے طلباءاور عملے کو بحفاظت نکالنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی اسکول پر حملے کی مذمت کی ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کیے جائیں۔
کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں چھ فدائی حملہ آور داخل ہوئے ہیں۔
ا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...