Thursday, October 22, 2020
Home کھیل بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

Pakistan-T20-Squadبنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کرلیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بیس بیس اوورز کا میچ جمعے کوکھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ میں تین نئے کھلاڑیوں جو شامل کیاہے۔ نئے کھلاڑیوں میں رونی تعلقدار،مستفیض الرحمٰن اور لیٹن داس شامل ہیں۔ جبکہ فاسٹ بولر روبیل حسین اور مومن الحق ڈراپ کوکردیا گیا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ اوپنر رونی تعلقدار ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔ لیکن انہیں ڈیبیو کا موقع نہیں ملا،جبکہ لیٹن داس کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کی وجہ سے موقع دیا گیاہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو انڈرنائنٹین اور اے ٹیم کیلئے عمدہ بولنگ کی بدولت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیی ٹو ئینٹی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مشرفی مرتضٰی، شاکب الحسن،سومیا سرکار،تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، ناصر حسین، تسکین احمد، صابر رحمٰن ،عرفات سنی اورابوالحسن شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...