Tuesday, October 20, 2020
Home کھیل پاکستان اور بنگلادیش ویمن کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

پاکستان اور بنگلادیش ویمن کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

395036bangladesh1443452369380640x480320x180کراچی، پاکستان اور بنگلادیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج  کھیلا جائے گا۔ کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، جبکہ بنگلادیشی کپتان سلمٰی خاتون بھی اپنی ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ اس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ بنگلادیش کے دورہ پاکستان پر بہت خوشی ہے، اپنے شائقین کے سامنے پرفارمنس دینے سے ٹیم کا مورال مزید بلند ہوگا۔دوسری جانب بنگلادیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گھر جیسا محسوس کررہے ہیں، پاکستانی ٹیم دنیا کی پانچویں بہترین ٹیم ہے، اس کے خلاف بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ بنگلادیشی ٹیم کے منیجر شفیق الحسن نے پاکستان میں سیکورٹی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دورے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...