Thursday, October 29, 2020
Home Trending ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

 292459-PakistanHockeyہاکی کے میدان میں ایشیا کی دو بڑی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آج انچیوں میں آمنے سامنے ہوں گی اور جو جیتے گا گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ 2016 اولمپکس کا ٹکٹ بھی اسی کا ہوگا۔ پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک میں دم توڑتی ہاکی میں نئی جان ڈال دی ہے، شاہینوں نے پہلے میچ میں سری لنکا کو بھاری مارجن سے ہرا کر اپنے اعزاز کے دفاع کا شاندار آغاز کیا، گروپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو بھی سخت مقابلے کے بعد ہرایا جبکہ سیمی فائنل میں ملائشیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی اور اب فائنل میں ایک بار پھر دو روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے گولڈ میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم فارم میں ہے اور اچھا کھیل پیش کر رہی ہے جس کے باعث فائنل میں جیت کے امکانات روشن ہیں جبکہ شکیل عباسی نے ٹیم کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام لڑکے فٹ ہیں اور فائنل جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ ادھر قومی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیم پلان کے مطابق کھیلی اور اگر فائنل میں گول کرنے کے مواقع سے پورا فائدہ اٹھایا تو جیت مقدر بنے گی۔ گولڈ میڈل کی جنگ کے لئے کھیلا جانے والا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 3 بجے شروع ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...