Friday, October 23, 2020
Home کھیل پی سی بی کی بھارت کو سیریز پر قائل کرنے کے لیے...

پی سی بی کی بھارت کو سیریز پر قائل کرنے کے لیے کوششیں

766184-pakistanindia-1411516684-655-640x480کراچی: پاکستان آئی سی سی میٹنگزکے دوران بھارت کو سیریز کھیلنے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گا، زمبابوے سے بھی آئندہ ماہ کے مجوزہ ٹور پر بات کی جائے گی، چیئرمین شہریارخان سمیت نجم سیٹھی اور سبحان احمد دبئی پہنچ چکے، اس دوران نئے صدر کا انتخاب بھی ہوگا، شہریارخان کے مطابق فوری طور پر نجم سیٹھی کے عہدہ سنبھالنے کا امکان کم ہے۔ نجی ٹی وی اور اخبار کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق آئی سی سی میٹنگز میں حصہ لینے کیلیے سب سے پہلے ہفتے کو چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد روانہ ہوئے، پیر کو انھیں موجودہ اور سابق چیئرمینز شہریار خان و نجم سیٹھی نے بھی جوائن کر لیا، روانگی سے قبل صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ کونسل میٹنگز تو معمول کی ہیں، البتہ ہمارے لیے اہم بات دیگر بورڈ حکام سے ملاقات ہوگی، ہم دسمبر میں بھارتی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں سیریز کھیلنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے بی سی سی آئی حکام کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، اسی طرح زمبابوے سے آئندہ ماہ کے مجوزہ دورئہ پاکستان پر بھی بات ہو گی۔ ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نجم سیٹھی کا میٹنگ میں کوئی کام نہیں اور وہ شریک نہیں ہوں گے، مگر چونکہ وہ جلد آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے والے ہیں اس لیے انھیں ساتھ لے کر جا رہا ہوں کہ وہاں معاملات کو جانیں اور انھیں لوگوں سے متعارف کرایا جائے۔ شہریار خان نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ نجم سیٹھی فوری طور پر کونسل کی صدارت سنبھال لیں، امید ہے کہ آئندہ تین ماہ کیلیے بنگلہ دیش ہی اپنا کوئی نمائندہ نامزد کرے گا، یاد رہے یہ پوسٹ مصطفیٰ کمال کے استعفیٰ دینے سے خالی ہوئی ہے، وہ ورلڈکپ میں متنازع بیانات دینے کے بعد مشکل میں پڑ گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...