Thursday, October 22, 2020
Home Trending وارم میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا

وارم میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا

ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان نے مطلوبہ ہدف اننچاسویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا، سڈنی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پانچ کے مجموعے پرمعین علی احسان عادل کا شکاربن گئے،ایلکس ہیلزاورگیری بیلنس نے دوسری وکٹ کیلئے چونسٹھ رنزکی شراکت قائم کی، اس پارٹنرشپ کا خاتمہ شاہد آفریدی نے ہیلزکوآوٴٹ کرکے کیا، انہوں نے اکتیس رنزاسکورکئے،بیلنس نے جوروٹ کے ساتھ چھیاسٹھ رنزکی پارٹنرشپ لگائی، یاسرشاہ نے ایک ہی اوورمیں گیری بیلنس اورکپتان اوئن مورگن کومیدان بدرکردیا، بیلنس ستاون اورمورگن بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔روی بوپارا گیارہ کے انفرادی اسکورپریاسرشاہ کا تیسرا شکاربنے، سہیل خان نے جوزبٹلرکوتیرہ رنزپرپویلین لوٹادیا، جوروٹ پچیاسی رنزپرآوٴٹ ہوئے، انگلش ٹیم مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹ پردوسوپچاس رنزبنانے میں کامیاب رہی، یاسرشاہ نے تین اورسہیل خان نے دووکٹیں حاصل کیں۔دو سو اکیاون رنز کا ہدف قومی ٹیم نے اننچاسویں اوور کی پانچویں گیند پر حاص کرلیا، پاکستان کے اوپنر ایک بار پھر ناکام ہوگئے، صرف دس رنز کے اسکور پر دونوں اپنر پویلین لوٹ گئے ، ناصر جمشید ایک رنز بناکر اسٹورٹ براڈ جبکہ جمی اینڈرسن نے احمد شہزاد کو دو رنز پر چلتا کیا،اس کے بعد سینیئر بیٹسمین یونس خان اور حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا، پہلے میچ کی طرح یونس خان ایک مرتبہ پھر فیل ہوگئے وہ کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھاسکے،وہ انیس رنز بناکر کرس جورڈن کا شکار بنے جبکہ حارث سہیل بھی کچھ مزاحمت کے بعدتینتس کے اسکور پر اپنی وکٹ جیمز ٹریڈویل کو تھما بیٹھے،اس کے بعدکپتان مصباح الحق اور عمراکمل نے شاندار اننگز کھیلی اور پانچویں وکٹ کیلئے ایک سو تینتیس رنز کی شراکت قائم کی ، عمر اکمل پینسٹھ کے اسکور پر براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد آنے والے بیٹسمین صہیب مقصود نے بھی شاندار اننگز کھیلی وہ بیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان مصباح الحق اکیانوے رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براد ،جیمز اینڈرسن،کرس جورڈن اور جیمز ٹریڈویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی