Saturday, October 24, 2020
Home خصوصی رپورٹس ادویہ سازی کی صنعت کا زوال (حفیظ خٹک)

ادویہ سازی کی صنعت کا زوال (حفیظ خٹک)

medicineپاکستان میں ٹیکسائل کی صنعت کے بعد فارما انڈسٹری کا دوسرا نمبر ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد افراد اس شعبہ سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں اس صنعت کا ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں نمایاں کرداررہا ہے۔ ملک میں آنے والی مختلف قدرتی آفات کے نتیجے میں اس شعبہ کے ذریعے متاثرین کی بڑے پیمانے پر مدد کی گئی جو ریکارڈ پر موجود ہے۔تاہم اس ملک اور اس قوم کی یہ بدقسمتی رہی ہے کہ جو بھی صنعت اس ملک کو بنانے اور آگے بڑھانے کیلئے سرگرم رہی، جن سے ملک کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا، حکمرانوں نے عدم توجہی اور غلط منصوبہ بندی کے ذریعے ان تمام صنعتوں کو زوال پذیر کیا۔ ملک کی ٹیکسٹائل کی صنعت کا حال سبھی کے سامنے ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان اسٹیل مل، قومی ائیر لائن( پی آئی اے ) سمیت دیگر کئی ادارے جو منافع بخش ہواکرتے تھے آج وہ دیوالیہ پن کا شکار ہیں، وہ ادارے جو ملک کی معیشت کو مستحکم کرتے تھے آج وہ ملک کی معیشت پر بوجھ بنے نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے حکمران ان اداروں کو بیچنے کے درپے ہیں یا پھر انہیں نجکاری کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں۔اس کے ساتھ وہ ادارے جو نہ تو بیچے جاسکتے ہیں اور نہ ہی ان کی فی الحال نجکاری کی جاسکتی ہے ا ن سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھا جاتا ہے۔جو کہ درست عمل نہیں ہے۔
فارما انڈسٹری بھی ان دنوں حکومتی عدم توجہی کا شکار ہونے کی وجہ سے روبہ زوال ہے۔ گذشتہ پندرہ برسوں کے دوران ادویہ سازی کی سو فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔ جس سے بے روز گاری میں اضافہ کے ساتھ ادویات کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرایسوسی ایشن کے صدر نے گذشتہ دنوں شہر قائد کے مقامی ہوٹل میں اک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہ کہا ہے کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تو اس صنعت کی صورتحال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔واضح رہے کہ ادویات کی قیمتوں میں پندرہ برسوں کے دوران کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ پی پی ایم اے کے صدر سعید اللہ والا کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے سبب مارکیٹ میں معیاری ادویہ کی دستیابی مشکل ہوجائے گی۔جس کے نتیجے میں اسمگلنگ میں اضافہ ہوجائیگا۔جس سے لاکھوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوں گی۔پی پی ایم اے کے صدر سعید اللہ والا، نے زاہد سعید ، ڈاکٹر قیصر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ادویہ کے بحران کو بچانے کیلئے فوری طور پر مذکورہ مطالبات پورے کئے جائیں۔ادویہ کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے ۔ایف ڈی ائے کی جانب سے تصدیق شدہ پلانٹ لگانے والوں کو مراعات دی جائیں۔کنٹریکٹ مینو فیکچرنگ کی اجازت دی جائے ۔اس کے علاوہ حکومت معیار کو اعلی بنانے کیلئے مکمل پالیسی مرتب کرئے اور اس پر عمل درآمد کرائے۔
814691-pharmastorycopy-1419963384-663-640x480ادویہ سازی کی صنعت کے حوالے سے ایک عام تاثر یہ پایاجاتا ہے کہ یہ ایک منافع بخش صنعت ہے اور ادویہ کی قیمتیں دیگر ممالک سے زیادہ ہیں۔جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے، قیمتوں میں اضافہ گذشتہ کئی برسوں سے نہیں کیا گیا ، قیمتیں پڑوسی ممالک کی قیمتوں سے کم ہیں اور جہاں تک منافع کا تعلق ہے تو کاروباری اور خیراتی اداروں میں فرق ہوتا ہے۔فارما کی صنعت مکمل طور پر ایک کاروباری صنعت ہے جسمیں کام کرنے والے لاکھوں افراد محنت اور لگن سے کم وسائل کے باوجود ملک میں ادویہ کی ضروریات پو را کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔جبکہ خیراتی اداروں کا حال سبھی جانتے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر فارما انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرئے تاکہ ادویہ کے حوالے سے کسی بھی بحرانی کیفیت سے بچا جاسکے۔
hafikht@gmail.com

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...