Saturday, October 31, 2020
Home Trending زیادہ تر پاکستانی وطن کی خاطر جان دینے پر تیار ہیں،گیلپ سروے

زیادہ تر پاکستانی وطن کی خاطر جان دینے پر تیار ہیں،گیلپ سروے

pakistan1کراچی: ون گیلپ انٹرنیشنل سروے میں کہا گیا ہے کہ 89فیصد پاکستانی مادر وطن کی خاطر لڑنے کیلیے تیار ہیں اور اس حوالے سے دنیا بھرکے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جن کے عوام اپنے ملک کے لیے مرمٹنے پر تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ون گیلپ سروے کے حوالے سے کہا گیاکہ 64ممالک میں سروے کے دوران61فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کی خاطر لڑنا چاہتے ہیں جبکہ 27فیصد نے کہا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے تاہم ہر خطے میں فرق سامنے آیا ہے پاکستان ایسے ملکوں کی فہرست میں شامل تھا جہاں کے عوام اپنے ملک کے لیے مر مٹنا چاہتے ہیں۔ فجی اور مراکوکے بعد پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جن کے عوام اپنے ملک کی خاطر لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مغربی یورپ 25فیصد کے ساتھ سب سے کم سطح پر ہے۔ رپورٹس میں کہا گیاکہ بھارت کے 75فیصد عوام اپنے ملک کے لیے لڑنا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...