بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلپاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ، طلبہ کے لیے خوش خبری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ، طلبہ کے لیے خوش خبری

سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نیشنل اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ دیکھ سکیں گے، طلبہ کے ٹکٹ اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات محکمہ تعلیم سنبھالے گی۔محکمہ تعلیم کی چیف ایڈوائزر کریکولم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اپنے ضلع کے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیں۔خط میں لکھا گیا ہے کہ جو طالب علم میچ دیکھنا چاہتا ہے وہ اپنے ہیڈ ماسٹر کو نام لکھوائے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران میچ دیکھنے والے طلبہ کی تفصیلات بھیجیں گے،خط میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے طلبہ و طالبات کو اسکول یونیفارم میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code