کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 88 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے 88 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستانی بلے بازوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 220 اور دوسری اننگز میں 245 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔