Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پی ایچ ایل تمام شعبہ زندگی میں خدمات انجام دے رہی ہے،...

پی ایچ ایل تمام شعبہ زندگی میں خدمات انجام دے رہی ہے، قیصر محمود

PHLپاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن مرکزی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ہیڈ آفس گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مرکزی صدر سید قیصر محمود نے کی اجلاس میں سینئر نائب صدر محبوب علی خان ‘ نائب صدر کمال الدین قریشی ‘ جنرل سیکریٹری مدثر اکرام ‘ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایم آئی کاظمی ‘ فنانس سیکریٹری کاشف رضوی ‘ جوائنٹ سیکریٹری امجد انصاری ‘ جوائنٹ سیکریٹری ظفر نہال ‘ انفارمیشن سیکریٹری ابرار احمد‘ میڈیا کو آرڈینیٹر عامر چوہان اور محمد مسلم ‘صدر لیگل ایڈ کمیٹی زاہد حسین راجپر ‘ آفیس سیکریٹری راشد محمود اور منیجنگ کمیٹی کے ممبران ریحان سعید‘ رضوان محمود‘ مریم سلیم‘ مدیحہ مریم بتول‘ حامد علی‘ فیصل قیوم‘ قاضی فہد اور ھدیٰ شیخ نے شرکت کی ۔ سید قیصر محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ہیلپ لائن تمام شعبہ زندگی میں خدمات سر انجام دے رہی ہے اپنی مدد آپ کے تحت PHL کے ماحول دوست پروگرام ‘ خوشحال زندگی پروگرام‘ خوشحال پاکستان پروگرام اور فائر اینڈ سیفٹی پروگرام کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر بھی سراہا جارہا ہے ہمارا مقسد اسکول سطح پر اس پروگرام کو کامیابی سے چلانے کے بعد انڈسٹری کی سطح پر بھی لانا ہے تاکہ آگ لگنے کی صورت میں بچاﺅ کی تدابیر اور آگاہی ہر شخص کو ہو جائے۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ کی تائید سے ضلع غربی کی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں ضلع غربی کے لئے سید سلیم اللہ صدر‘ اسلام الحق ملک نائب صدر‘ ڈاکٹر محمد رفیع جنرل سیکریٹری‘ سید وسیم اللہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری‘ محمد علی سوز جوائنٹ سیکریٹری‘ ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری محمد ارسلان‘ انفارمیشن سیکریٹری شہزادہ معین اور آفس سیکریٹری کیلئے ماجد علی کو منتخب کیا گیا جبکہ ایگزیکٹو ممبران مین عالم صائم‘ سہیل احمد‘ عبدالمنان خان‘ محمد انور ضلع غربی کیلئے کام کرینگے اجلاس میں پی ایچ ایل کیلئے خدمات سر انجام دینے پر ابرار احمد‘ محبوب علی خان اور عامر چوہان کو سراہا گیا اس موقع پر یوم دفاع اور یوم فضایہ کی مناسبت سے پاک آرمی کے شہداءکیلئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس موقع پر عصرانے کا بھی انتظام تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...