بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانپاکستان نااہل سیاسی قیادت کی وجہ سے مصیبتوں کا شکارہے سیف اللہ...

پاکستان نااہل سیاسی قیادت کی وجہ سے مصیبتوں کا شکارہے سیف اللہ خالد

کراچی اللہ اکبرتحریک پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ پاکستان نااہل سیاسی قیادت کی وجہ سے مصیبتوں کا شکار ہے۔ ملک کا سیاسی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ہم سیاست کے میدان میں نوجوانوں کو شعور دینے آئے ہیں۔ پاکستان سے جھوٹ، خیانت، کرپشن، دھوکہ دہی، گالم گلوچ وگولی کی سیاست ختم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اللہ اکبر تحریک کراچی کی تربیتی نشست سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقوی لان گلشن اقبال میں نشست سے اللہ تحریک کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرؤف، سندھ کے صدر فیصل ندیم، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف کشمیری، اللہ اکبر تحریک سندھ کے جنرل سیکرٹری امجد اسلام امجد، یحیی مجید، شہباز عبدالجبار، طہ منیب، عمار حنیف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نشست میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہم مروجہ سیاست کے زاویوں کو بدلیں گے۔ احترام انسانیت کا معاشرہ تعمیر کرنا ہمارا مشن ہے۔ نظریہ پاکستان کو بقائے پاکستان کی بنیاد بناتے ہوئےملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ ہم مسلک، رنگ، فرقہ، قوم کو بنیاد نہیں بناتے بلکہ اخوت اسلامی، پاکستانیت، انسانیت کی خدمت ہماری بنیاد ہے ۔ عدم برداشت کے کلچرکو بلارنگ و نسل انسانیت کی خدمت کے ساتھ ختم کرنا ہے۔ ہمارا آنے والا ہر دن سیاسی میدان میں پیش قدمی کا دن ہے ۔ فرقہ واریت کو ختم کرکے ایک ملت کو قائم کریں گے۔اللہ اکبر تحریک کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا مقصد صرف اور صرف کرسی کا حصول ہے ۔عوام کے مسائل سے ان کوکوئی غرض نہیں ۔سیلاب کو کئی ماہ ہوچکے ہیں ۔لیکن متاثرین آج بھی بے یارومددگارہیں ۔سیلاب سے جان کی بازی ہار جانے والے شہریوں کے یتیم بچے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ایسا نظام لانا چاہتے ہیں کہ جس سے ہر شہری کو سہولت میسر ہو ۔سندھ سمیت پورے پاکستان میں صحت کے شعبے کو فروغ دے رہے ہیں ۔سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ پاکستان قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا تھا ۔لیکن یہ مملکت خداداد نااہلوں کے شکنجے میں ہے۔سندھ پر قابض حکمرانوں کی نااہلی سب پر عیاں ہے۔ کسی جماعت سے ہمارا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے ۔ چاہتے ہیں کہ سندھ میں بہتر طرز حکمرانی قائم ہو ۔ غربت، بھوک اور بدحالی کا خاتمہ ہو۔ اللہ اکبرتحریک فرسودہ نظام ،وڈیرہ شاہی کلچر کے خاتمے اور عادلانہ نظام کو نافذ کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ کرپٹ نظام اور نااہل حکمرانی کی وجہ سے سندھ ڈوبا ہے۔ کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام کے خاتمے اور بہتر حکمرانی کے لیے اب عوام کو بیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے سبب شہر کی روشنیاں ماند پڑ چکی ہیں ۔شہر کا کوئی والی وارث نظر نہیں آتا ۔ شہر قائد میں رہنے والا ہر شخص پریشان اور ذہنی اضطراب کا شکار ہے۔ روٹی ،کپڑا اور مکان دینے کے دعوے داروں نے عوام کی سانسوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔سندھ حکومت کی بد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے شہر کھنڈرات کی صورت پیش کررہا ہے۔ہم اپنے وطن کی حفاظت کریں گے۔ہم ملک میں بیسیوں منصوبوں پر کام کررہے ہیں ۔ملک و قوم کی بقا کےلیے نوجوان طبقہ ہمارا ساتھ دے۔ہرشہری کےلیے ہماری جماعت کےدروازے کھلے ہیں ۔آئیے خدمت انسانیت میں ہمارا ساتھ دیں ۔کراچی کی امیدیں اب باکرادر اور دیانت دار قیادت سے وابستہ ہیں ۔اللہ اکبر تحریک کی باکردار قیادت ہی کراچی کی روشنیاں واپس لا سکتی ہے۔ مفتی محمد یوسف کشمیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا ۔ اس کی بنیادوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔پاکستان میں اب پگڑیاں اچھالنے والی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔ بے لوث خدمت اور رواداری قائم کریں ۔ ہر ایک سے اچھا تعلق ہمیں نبی ﷺکی سیرت سے ملتا ہے۔یحیٰ مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باکردار نوجوان بن کر سیاست میں اتریں، اللہ تعالی صلاحیتیں بھی دے گا اور مسائل کو حل کرنے میں مدد کرے گا ۔مسائل دیکھنے سے پہلے لوگ ہمارا کردار دیکھتے ہیں۔حالات کا مقابلہ کرنے کےلیےنبیﷺ کی سیرت سے رہنمائی حاصل کریں۔سیاست دانوں کو قول و عمل کے تضاد کو ختم کرناہوگا۔
جاری کردہ

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code