Thursday, October 29, 2020
Home Uncategorized پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ اےفیشنسی کمپٹیشن پریڈ برائے سال 2014 ءکا...

پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ اےفیشنسی کمپٹیشن پریڈ برائے سال 2014 ءکا انعقاد

Naval Guard At Qaid Azam Mazarپاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ اےفیشنسی کمپٹیشن پریڈ برائے سال 2014 آج پی اےن ڈاکےارڈ میں منعقد ہوئی ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کی فلیٹ کمانڈ ہر آپریشنل سال کے اختتام پر اےفیشنسی کمپیٹیشن پرےڈ کا انعقاد کر تی ہے جس میں منتخب فلیٹ یونٹس کو ان کی پورے سال کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر شیلڈز سے نوازا جاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ذکا ءاللہ نے تما م آپریشنل اہداف کے کامیاب حصول پر پاکستان نیوی فلیٹ کی تعریف کی ۔ انہوں نے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط اور موثر بحری قوت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ حکومت کی خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی پالیسی کے عین مطابق اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان نیوی کے فلیٹ یونٹس کی غیر ملکی بحری افواج کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر القومی بحری مشقوں میں شمولیت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا باعث ہے۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں اور سازو سامان کے حصول کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمر ل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل کامیابیوں کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سال 2014ءکے دوران پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس نے کئی اہم بحری مشقوں میں حصہ لیا جن میں قطر کے ساتھ DIMDEX، ترکی کے ساتھ MAVI BALINA، بحرین میں ARABIAN SHARKاوربارودی سرنگوں کو تلف کرنے کی بین الاقوامی مشق، آسٹریلیامیںKAKADUاور اومان میں ثمر الطیب شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...