Friday, October 23, 2020
Home خصوصی رپورٹس رابطوں و رہنمائی کے لیے بنائی گئی ایپلی کیشن (عبدالولی خان)

رابطوں و رہنمائی کے لیے بنائی گئی ایپلی کیشن (عبدالولی خان)

appارداہ مصمم ، عزم جواں اور حوصلے بلند ہوں تو لفظ نا ممکن کبھی بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتااور اس کا عملی مظاہرہ کیا، ماس کمیونیکیشن کے2ماسٹرز نعمان یونس اور مبشر محمود، انٹر نیشنل ریلیشنز کے نبیل اسد اور این ای ڈی سے فارغ التحصیل وقاص امام نے اینڈرائڈ فون کی ایپلی کیشن ’Pakistan Phone Numbers‘بنا کر ۔
کراچی اپ ڈیٹس سے بات کرتے ہوئے Business Teria کے نام سے کام کرنے والی ٹیم کے رکن نعما ن یونس نے بتایاکہ شہر میں کہیں جانا ہو اور طویل سفر کر کے مطلوبہ مقام پر پہنچ بھی جاو تو معلوم یہ ہوتا تھا کہ جس کام کے لئے یہاں آئے ہیں وہ تو یہاں ہو گا ہی نہیں، پبلک ڈیلنگ کے اوقات ختم ہو چکے ہیں، دفتر کہیں اور منتقل ہو چکا ہے، ایسے میں فون نمبر ز کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے اور جب اس اہمیت کا احساس ہوا تو کوشش یہی ہونے لگی کہ کہیں بھی جانے سے پہلے فون کر کے معلوم کر لیا جائے۔ آیا کہ دفتر کھلا ہے، ڈیلنگ کے اوقات کیا ہیں اور درست مقام کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ مسئلہ درپیش آنے لگا متعلقہ اداروں کے نمبر نہیں ملتے تھے اور اگر مل بھی گئے تو پرانے۔ کہا جاتا ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے بس یہی ضرورت ہماری ایپلی کیشن Pakistan Phone Numbersکی تخلیق کا سبب بنی اور اب یہ لاکھوں پاکستانیوں کی ضرورت پوری کر رہی ہے۔
چاروں نے وقتافوقتا اس مسئلے کے بارے میں آپس میں بات چیت کی ، پہلے ہم ویب سائٹس بنانے کے لئے کام کر رہے تھے لیکن پھر توجہ ایپلی کیشن کی تیارکی جانب موڑ دی اور اس ارادے کو مزید تقویت 3جی کی ابتداءنے دی۔ رواں برس جنوری میں آئیڈیا پر کام کیا اور مارچ میںڈیٹا بیس بنانے کا کام شروع کردیا ہزاروں فون نمبرز کو جمع کر نا یقینا ایک مشکل کام ہے جس میں ہم چاروںکے علاوہ دوست احباب نے بھی مدد کی۔ ایپلی کیشن میں ہم نے فون نمبرز، ویب ایڈریس، لوکیشن(نقشہ)، پتہ اور فیکس نمبر فراہم کئے ہیں۔نعمان نے مزید بتایا کہ اس ایپلی کیشن میں 12 کٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں پاکستانی عدالتیں، سرکاری ادارے، ایئر لائنز، بینکس، سنیما، کوریئر سروسز، تعلیمی ادارے، سفارتخانے و قونصل خانے، ہسپتال، پولیس اسٹیشنز، سیاسی جماعتوں اور ریسٹورینٹس کے نمبرز شامل کئے گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بینکس ہزاروںکی تعداد میں موجود ہیں لہٰذا ہر برانچ کا نمبر موجود نہیں لیکن بینکوںکے ہیڈ آفس کے نمبر دیئے گئے ہیں جہاں سے متعلقہ برانچ کا رابطہ نمبر باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پولیس اسٹیشن کے نمبروں کے بارے میں انہوںنے بتایا کہ یہ تو لازمی چیز ہے اس بناءپر ہم نے کوشش کی ہے کہ ہر تھانے کا فون نمبر اور ایڈریس لازمی شامل کیا جائے۔ ساتھ رپورٹ کا بھی ایک آپشن موجود ہے جس کی مدد سے صارف کسی بھی انٹری کے بارے میںمعلومات دے سکتا ہے کہ یہ تبدیل ہو گئی ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے۔
ایپلی کیشن کی تیاری کے دوران مشکلات کے حوالے سے نعمان نے بتایا کہ ڈیٹا جمع کرنا یقینی طور پر مشکل کام تھا لیکن انٹر نیٹ، دوستوں اور احباب کے تعاون سے یہ کام کافی حد تک آسان ہو گیا، خرچے کے بارے میں انہوںنے بتایاکہ کہ اب تک 50 ہزار روپے کے قریب خرچ ہو چکے ہیں لیکن ابھی مارکیٹنگ نہیں کی ہے اس کا بجٹ الگ ہوگا۔نعمان نے بتایا کہ ایپلی کیشن تیارہو گئی تو bugs اور تکنیکی معاملات نے کافی پریشان کیا کئی بار خیال بھی آیا کہ بیٹھے بٹھائے یہ پراجیکٹ سر پر سوار کر لیا ہے، لیکن خیر یہ تو وقتی احساسات تھے جن پر جلد ہی قابو پا لیا اور خرابیاں دور کیں اور اب الحمداللہ اس کو مسلسل پذیرائی مل رہی ہے اور جب باقاعدہ مارکیٹنگ کریں گے توان شااللہ مزید لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ 30اگست سے اب تک اس اپیلی کیشن کو 4 ہزار 508 بار ڈاﺅن لوڈ کیا جا چکا ہے جس کی پبلسٹی کے لئے ہم نے کچھ بھی نہیں کیا ۔
دوستوں اور گھر والوں کے رد عمل کے بارے میں نعمان نے بتایا کہ پہلے تو ہم سب مسلسل کہہ رہے تھے کہ یہ ایپ انسٹال کر لو لیکن کسی کو یاد ہی نہیں رہتا تھا، لیکن جب میڈیا میں خبریں آئیں ہیں تو انہوںنے نہ صرف خود انسٹال کر لی بلکہ دوسروں کو بھی اس ایپ کی افادیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ رہی بات گھر والوں کی تو وہ بھی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔
ایپلی کیشن کی تیاری اور چاروں ساتھیوں کی متعلقہ ایجوکیشن نہ ہونے کے حوالے سے نعمان نے بتایا کہ ہم ایپ ڈویپلر نہیں لہذا ہم نے اپنے آئیڈیاز کو ’Technology Minds‘ کی مدد سے ایپ کی شکل دی اور ہمیں کمپنی کے سی ای او سلمان کی مکمل معاونت حاصل رہی اور وہ ابھی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
1.8ایم بی سائز کی ایپلی کیشنPakistan Phone Numbers تیس اگست 2014سے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور اسے2نومبر کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا، اس میں ہزاروں فون نمبرز موجود ہیں اور ڈویلپرز کا عزم ہے کہ ان میں مسلسل اضافہ کیا جاتا رہے گا۔مستقبل کے پراجیکٹس کے سوال کے جواب میںنعمان یونس نے بتایا کہ ابھی تو ہماری پوری ٹیم کی توجہ اسی ایپلی کیشن کی مارکیٹنگ اور پبلسٹی پر مرکوز ہے اس کے لئے ہم نے کئی منصوبے بنائے ہیں اور ہمیں امید ہے جلد لوگوں کو اس کی اہمیت معلوم ہوگی تو وہ اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔
waliazeemi@yahoo.com

1 COMMENT

  1. زبردست۔ بہت خوب۔۔۔

    اس ایپ کو ضرور استعمال کر کے مستفید ہونا چاہئے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...