Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں سفارت کارملکی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے برسر کار ہیں، ڈاکٹر...

سفارت کارملکی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے برسر کار ہیں، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

g mujtaba2پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی نے پینٹاگون کی حالیہ رپورٹ کو پاکستانی وزارت خارجہ اور سفارت کاروں ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں متعین پاکستانی سفارت کار ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے برسر کار ہیں اس کے برعکس امریکا میں پاکستانی بالخصوص پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے ٹریک ٹو ڈپلومیسی پر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں انہیں خاطرخواہ کامیابیاں بھی ملی ہیں جبکہ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر،دفاعی اتاشی اور دیگر تنخواہ دار سفارتی اہلکاروں پر سوال اٹھایا جارہا ہے کہ وہ اپنے ملک و قوم کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ڈاکٹر مجتبی نے کہا کہ امریکا میں بے شمار ادارے اور شخصیات پاکستان کے بارے وقتا فوقتا تحقیقاتی رپورٹ کا اجراءکرتے رہتے ہیںاور اکثر رپورٹس میں پاکستان سے متعلق بدگمانیاں پیدا کی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستانی سفارت کاروں کی جانب سے اسکا دفاع نہیں کیا جاتا اور نہ ہی موثر جواب دیا جاتا ہے اسکے برعکس پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ امریکا کی جانب سے ان تمام رپورٹوں کا تفصیلی جائزہ لے کر موثر جواب دیا جاتا ہے لیکن وائے افسوس پاکستانی سفارت کاروں اور حکومت پاکستان کی جانب سے ان گراں قدر خدمات کے بدلے شکریہ کا ایک لفظ بھی نہیں بولا یا لکھا جاتا ہے جو کہ وطن پرستوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ڈاکٹر غلام مجتبی نے پاکستان کی موجودہ ناقص خارجہ پالیسی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدوں کے باوجود پاکستانی دریا خشک ہوچکے ہیں اور ملک میں جاری دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے،ان تمام صورتحال کی روشنی میں انہوں نے پاکستانی حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی خارجہ پالیسی کو ازسر نو جدید خطوظ پر استوار کرتے ہوئے بیرون ملک بالخصوص امریکا میں رہنے والے محب وطن پاکستانی پروفیسرز،دانشور اور سائنس دانوں اور خصوصاماہر عمرانیات کی مشاورت کو بھی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں شامل کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...

12 ربیع الاول، ڈی جی رینجرز کے زیر صدارت اجلاس

کراچی ، 12ربیع الاول کےحوالےسے رینجرزہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ،12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، اجلاس...

مبینہ ٹاون کےقریب شہریوں نےچورپکڑ لیا

کراچی:مبینہ ٹاون کے قریب شہریوں نے رنگے ہاتھوں چورکو پکڑ لیا,شہریوں کے مطابق ملزم شہری سے اسلحے کے زور پرموٹرسائیکل چوری کر...