Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں شرپسند مسحیوں کے خلاف گستاخہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں ، پاسٹرسومئیل جارج

شرپسند مسحیوں کے خلاف گستاخہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں ، پاسٹرسومئیل جارج

saint peters church karachiکرسچن پروٹیکشن موومنٹ پاکستان کے چیئرمین پاسٹر سموئیل جارج کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں جوتوں کے سول کے نیچے مقدس پاک صلیب کا نشان بنا کر مسیحیوں کی غیرت کو للکارا گیا ہے ۔ پاکستان میں مسیحیوں کے خلاف نفرتوں کا جال بچھانے والے چند شر پسند عناصر مسیحی مذہب کے ساتھ آئے دن مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے گستاخانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ کبھی تو مذہب کے نام پر جوزف کالونی لاہورجلائی جاتی ہے تو کبھی جوتوں پر مقدس صلیب بنا کر جذبات کو مجروح کیا جاتا ہے ۔ ابھی تو مسیحی قوم کے آنسو سوکھے نہیںتھے کہ حال ہی میں صدر بازار کراچی میں ایک دوکان پر جوتوں کے سول پر صلیب کے نشان زدہ جوتے فروخت ہورہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔پاسٹر سموئیل جارج نے مزید کہا کہ مسیحی قوم سراپا احتجاج ہے لہذا تمام مسیحی قوم اس عمل کی سخت مزمت کرتی ہے اور اس عمل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔سی پی ایم پی کے چئیرمین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی حرکت کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تا کہ ملک میں انتشار کی فضاءپیدا نہ ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ ، وزیر اعلیٰ ، گورنر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کافوری نوٹس لیں جس سے مسیح قوم صدمہ کی کیفیت میں ہے اگر فوری طور پر اس عمل کے خلاف اقدامات نہیں کئے گئے تو ملک میں مذہبی انتشار پید ا ہونے کا خطر ہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...