Wednesday, October 28, 2020
Home Trending اسٹیل مل کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی...

اسٹیل مل کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر

Pakistan Steelآئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ خسارے کے ہدف میں اضافے نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ پاکستان اسٹیل کے سولہ ہزار سے زائد ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی ہونے کے امکان معدوم ہونے لگے۔
وفاقی حکومت کو کمزور مالی حالت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ز سے کی گئی یقین دہانی کے پیش نظر پاکستان اسٹیل ملز کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے منظورکردہ پیکیج میں سے پانچویں قسط کے اجرا میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے لئے منظور کردہ اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے کے مالیاتی پیکیج کی اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث پاکستان اسٹیل کے سولہ ہزار سے زائد ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ مشکل ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...