Wednesday, October 21, 2020
Home کھیل پاکستان کی پوری ٹیم 393 پر رنز بنا کر آﺅٹ

پاکستان کی پوری ٹیم 393 پر رنز بنا کر آﺅٹ

Pakistan Teamنیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 393 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے اس طرح کیویز کو گرینب شرٹس پر 10 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
دبئی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 281 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو سرفراز احمد 28 جبکہ یاسر شاہ ایک رن پر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ابھی صرف 4 رنز کا اضافہ کیا تھا کہ یاسر شاہ کو ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کردیا، یاسر شاہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین کا ساتھ نبھانے احسان عادل میدان میں آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور وہ بھی اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی ساؤتھی کا شکار بن گئے، جس کے بعد سرفراز احمد نے ذوالفقار بابر کے ساتھ مل کر کیویز کے خلاف مزاحمت شروع کی تاہم 312 کے مجموعی اسکور پر ذوالفقاربابر کو ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کردیا۔
دسویں اور آخری وکٹ پر سرفراز احمد اور راحت علی کیویز کی جانب سے بڑی برتری کی خواہش کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے آخری وکٹ پر 81 رنز کا اضافہ کیا ، اسی دوران سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی، جس کے بعد وہ ایک ہی سال میں 3 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والےپاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 392 رنز بنالئے تاہم کھانے کے بعد قومی ٹیم کے اسکور میں صرف ایک رن کا ہی اضافہ ہوسکا اور سرفراز احمد برینڈن مکولم کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے انہوں نے شاندار 110 رنز بنائے جبکہ راحت علی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور اش سُدھی نے 2،2 جبکہ مارک کریگ، جیمز نیشم اور برینڈن مکولم نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...