Saturday, October 24, 2020
Home کھیل نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کااعلان کردیا...

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کااعلان کردیا گیا

pakistan teamنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کااعلان کردیا گیا، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والے اسکواڈ کو برقراررکھا گیا ہے۔ پی سی بی نے سب کو گھمادیا،نا نا کرتے باالاخر ٹیم کا اعلان کرہی دیا،اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، لیکن دیرسے اعلان پربورڈ کا مذاق بن گیا،نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، آسٹر یلیا کیخلاف فتح حاصل کرنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے، کپتان مصباح الحق کے علاوہ اسکواڈ میں احمدشہزاد، محمد حفیظ، توفیق عمر، شان مسعود، اظہرعلی، یونس خان، اسدشفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسرشاہ، ذوالفقار بابر،عمران خان، راحت علی، احسان عادل، محمد طلحہ شامل ہیں،آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے مینجر معین خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں ٹیم کی کامیابی پرفخرہے، امید ہے ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھے گی،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ نو نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ سترہ نومبر سے دبئی جبکہ تیسرا چھبیس نومبرسے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...