Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے یوفون کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان

یوفون کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان

U-Ufone320x180کراچی، پاکستان کے صف اول کے ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے ساتھ عید الاضحی کے موقع پر چترال میں لاکھوں سیلاب متاثرین کو راشن پہنچانے کے لئے تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لوگوں کی مدد کے تصور کے تناظر میں یوفون نے ایک ہزار خاندانوں کے لئے ایک ہفتہ کاراشن پی آر سی ایس کے حوالے کیا ۔ اس ضمن میں پی آر سی ایس کی جانب سے فوری توجہ کے متلاشی شعبوں کی نشاندہی میں مدد فراہم کی گئی ۔ پی آر سی ایس چترال کے علاقوں بمبوریت، رمبور، ریشن ، مل کہو، ارغچ ، دوم ، شغور، گرم چشمہ، زیتور ، دروش، بریپ میں یہ راشن تقسیم کرے گا۔
اس حوالے سے یوفون کے سی ایس آر اینڈ پی آر ہیڈ عامر پاشا نے کہا کہ یوفون نے پی آر سی ایس کے ساتھ یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لئے راشن فراہم کیا جائے اور عید الاضحی کے موقع پر انہیں اکیلا نہ چھوڑا جائے۔
اس اقدام کے بارے میں پی آر سی ایس کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے اور حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث بہت سے لوگوں کی آمدن کا ذریعہ ختم ہوگیا ہے۔ یہ اقدام وقت کا تقاضہ ہے اور ہم اس حوالے سے یوفون کی کاوشوں کو بھرپور طور پر سراہتے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف سیلاب متاثرین کی بروقت امداد ہوگی بلکہ عید کے موقع ان کے چہروں پر مسکراہٹ بھی ہوگی
یوفون کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے راشن کی کنسائمنٹ پی آر سی ایس کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران حوالے کی گئی ۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف متاثرین کو فوری امداد مہیا ہوگی بلکہ عید کے موقع پر چترال کے شہریوں میں ملک کے دیگر شہریوں کی برابری کا احساس بھی اجاگر ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...