Saturday, October 31, 2020
Home Trending شاہینوں کے ہاتھوں کیویز کو عبرتناک شکست، کیویز231رنز پرڈھیر

شاہینوں کے ہاتھوں کیویز کو عبرتناک شکست، کیویز231رنز پرڈھیر

302360-CRICKET-1415862830-535-640x480ابوظہبی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز کے چھکے چھڑا دیئے۔پاکستانی بالروں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کو 248 رنز سے شکست دیدی۔ اس قبل پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں آسٹریلوی کینگروز شکست کا سامنا کرچکے ہیں۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 566رنز تین کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔احمد شہزاد 176،مصباح الحق 102اوریونس خان 100رنز بناکر نمایاں رہے۔اینڈرسن نے دو اور ساﺅتھی نے ایک وکٹ لی۔جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 262رنز بناسکی، لیتھم نے 103رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ راحت علی نے 4اور ذوالفقار بابر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔یوں کیوی ٹیم کو فالوآن کا سامنا کرنا پڑا،لیکن کپتان مصباح الحق نے فالوآن کرانے کے بجائے دوسری اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستانی بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ پرفارمنس دی اورصرف دو وکٹوں کے نقصان پر175رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ اس طرح نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 480رنز کا مشکل ہدف ملا۔پاکستان کی دوسری اننگز میں محمد حفیظ نے 101رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی دوسری اننگزبھی مایوس کن رہی ،ٹارگٹ کے حصول کیلئے کسی ایک بڑی انفرادی اننگز کی ضرورت تھی لیکن کوئی بھی کیوی بیٹسمین نصف سنچری تک اسکور نہ کرسکا اور یوں پوری ٹیم231رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے ابوظبی ٹیسٹ248 رنز سے جیت لیا۔
یاسر شاہ نے تین جبکہ راحت علی، عمران خان اور ذوالفقار بابر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔عمدہ بالنگ پرفارمنس پر راحت علی کو مین ا?ف دی میچ قرار دیا گیا۔راحت علی نے میچ میں مجموعی طور پر 6وکٹیں حاصل کیں۔ مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے یہ 15واں ٹیسٹ جیتا ہے، اس کے ساتھ ہی مصباح پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے، عمران خان اور جاوید میانداد نے بحیثیت کپتان 14،14ٹیسٹ میںکامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 51ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے 24جبکہ نیوزی لینڈ نے صرف سات میں کامیابی حاصل کی ہے۔تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا اگلا میچ 17نومبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...