Sunday, October 25, 2020
Home کھیل پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ٹیسٹ میں کل مدمقابل

پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ٹیسٹ میں کل مدمقابل

305278-MisbaTrainningphotoafp-1416857097-628-640x480پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا ، ہیڈ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ آخری ٹیسٹ میں فتح ہی ہدف ہوگی۔ شاہین اور کیویز بدھ سے تیسرے ٹیسٹ میں مد مقابل پاکستان نے سیریز جیتنے اور نیوزی لینڈ نے بچانے کیلئے کمرکس لی،تیسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شارجہ اسٹیڈیم میں طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ بالر احسان عادل کمر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پچھلے چند ماہ سے ٹیم اچھی فارم میں ہے صرف فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ٹیم کے دو اوپنرز انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں شارجہ میں شان مسعود اور توفیق عمر سے توقعات ہیں۔ ہیڈ کوچ نے سرفراز احمد کا دفاع کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھی وکٹ کیپنگ کررہے ہیں ایسی پچزپرکیپنگ کرنا آسان کام نہیں۔قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...