Friday, October 30, 2020
Home کھیل پاکستان کی زمبابوےکودوسرے ٹی 20 میں 15رنزسےشکست

پاکستان کی زمبابوےکودوسرے ٹی 20 میں 15رنزسےشکست

Zimbabwe-cricket-board320x180پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پندرہ رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اورمحمد حفیظ نے کیا۔ احمد شہزاد سات اور حفیظ سترہ رنز بناکر پویلیئن لوٹے۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹ پرایک سو چھتیس رنز ہی بناسکی۔ عمراکمل نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے اڑتیس رنز بنائے۔ صہیب مقصود چھبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے پنینگارا اور یونگ وی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سات وکٹ پر ایک سو اکیس رنز ہی بناسکی۔ سین ولیمز چالیس اور سکندر رضا چھتیس رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمران خان جونیئر اور محمد عرفان نے دو، دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...