Tuesday, October 27, 2020
Home Trending کراچی سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا...

کراچی سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

mazar e quaidکراچی: شہر قائد سمیت ملک بھر میں آج یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں 7 سال کے وقفے سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یوم پاکستان کی صبح کا آغاز دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ نماز فجر کے بعد ملک بھر میں قوم کی خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں بھی مانگی گئیں، شکرپڑیاں کے قریب گراؤنڈ میں 7 سال کے تعطل کے بعد مسلح افواج کی پریڈ ہوئی، جس میں وزیراعظم ، وفاقی وزرا ، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ شاندار پریڈ دیکھ کر ان کا سر فخر سے بلند ہوگیا، ان کا یقین پختہ ہوگیا کہ جو قوم متحد ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ہماری منزل ترقی یافتہ اور جدید پاکستان ہے۔ ہماراتعلق اس قوم سےہےجس نے ہرطرح کےمصائب کابہادری سےسامنا کیا، آج اس عزم کا دن ہے کہ ملک کو لسانی اور فرقہ واریت سے پاک رکھا جائے۔ کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور دیگر رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...

داود یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض

کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی...