پاکستان ریلویز کی ڈرگ روڈ شاہراہ فیصل پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے رات کے وقت شاہراہ فیصل پر کارروائی کرتے ہوئے بائکو کا الطارق پٹرول پمپ نادہندہ سے واگزار کروالیا، پٹرول پمپ کا مالک ایک طویل عرصے سے ریلوے کا نادہندہ تھا، ریلوے کی طرف سے متعدد بار تحریری طور پر آگاہی بھی دی گئی تھی، واگزار کروائے گئے پمپ پر پولیس اہلکار تعینات کرکے داخلی اور خارجی راستے پر باڑ لگا دی گئی ہے۔