اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیس کی سماعت، وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق 11 ارب 68 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی، رقم آئندہ 7 روز میں اکائونٹنٹ جنرل پاکستان کو منتقل کردی جائے گی، جس کے بعد عدالت نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی