Monday, October 26, 2020
Home Trending سمندری طوفان کے پیش نظرساحل سمندر پردفعہ 144نافذ

سمندری طوفان کے پیش نظرساحل سمندر پردفعہ 144نافذ

pakistan-cycloneسمندری طوفان کے پیش نظرساحل سمندرپردفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔کمشنر کراچی شعیب صدیقی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ساحل کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ساحل کوآج رات سے بند کرنے کے احکامات ملے ہیں، اس لیے ساحل کوآج شام شہریوں کے لیے بند کردیا جائے گا،شہریوں کے لیے ساحل 2روز کے لیے بند رہے گا۔پولیس نے سی ویو پر کھانے پینے کے تمام پوائنٹ بند کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
کمشنر کراچی نے سمندری طوفان ” نیلو فر ” کی آمد کے خدشات کے پیش نظر فوری طور پر پا کستان نیوی ،پا کستان میر ی ٹائم سیکو ریٹی ایجنسی اور پا کستان کو سٹ گارڈ سے درخواست کی ہے کہ پا کستانی ما ہی گیرجہا ں جہا ں بھی سمندر میں ہیں۔ انھیں فوری طور پر واپس بھجو ایا جا ئے تاکہ ان کی جا ن ومال کی حفاظت کو یقینی بنا یا جا سکے ،اسکے علاوہ فشر فورک اور دیگر متعلقہ تنظیمو ں سے بھی کہا گیا ہے کہ احتیا طی تدابیر اختیا ر کی جا ئےں اورما ہی گیروںکو فوری طور پر واپس بلوایا جا ئے ۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی ۔ڈی ایم سیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہا نے کے حوالے سے عائد پا پندی پر سختی سے عمل درآمد کر ایا جائے اور بیچ سیفٹی کے حوالے سے انتظامات کو مزید مر بو ط اور مو ثر بنا یا جائے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ کمشنر آفس میں قائم ریسکیو 1299 کے زریعے بھی متعلقہ اداروں سے ما ہی گیروں کو ساحل پر واپس بھجو انے کیلئے اقدامات کے سلسلے میں درخواست کی گئی ہے ۔شعیب احمد صدیقی نے شہریو ں سے اپیل کی کہ سمندر ی طوفان” نیلو فر” کی آمد کے خدشات کے پیش نظر سمند ر میں نہانے سے گریز کیا جا ئے بلکہ طوفان کے ٹلنے تک اپنی فیملیز کے ہمراہ ساحلو ں پر جا نے سے گریز کیا جائے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ اداروں کے تعاون سے ساحل پر آنے والوںکیلئے ہر ممکنا ًحفاظتی اقدامات کو یقینی بنا یا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...