Thursday, November 26, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،4 دہشت گرد گرفتار

غربی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، پولیس کے مطابق 3 دہشت گردوں...

تاجرتنظیموں کا 6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار

شام 6 بجے دکانیں بند کرانے کےخلاف تاجر برادری میدان میں آگئی، شہر بھر کی تاجر تنظیموں...

ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر دیگو میراڈونا چل بسے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیگو میراڈونا انتقال کرگئے، مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق میراڈونا کو دل...

ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

shafiqکراچی، ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ سمیع اسلم بھی 6 رنز بنا کر بشو کی گیند پر بولڈ ہو گئے جس کے بعد اسد شفیق نے یونس خان کے ساتھ مل کر 87 رنز جوڑے اور 68 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ یونس خان 56 اور مصباح الحق 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں ٹاس جیت کر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پنک بال سے کھیلتے وقت غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا کیونکہ آپ کو نہیں پتا کہ بال کب سوئنگ ہو جائے لیکن سرخ بال سے کھیلنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، بابر اعظم کی جگہ یونس خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ راحت علی اور ذوالفقار بابر کو موقع دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن سرخ بال سے گیند کرانے میں آسانی ہوگی۔

Open chat