Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پالک وزن کم کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے، تحقیق

پالک وزن کم کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے، تحقیق

 spinachایک نئی تحقیق کے مطابق پالک غیر صحت مندانہ کھانوں کی بھوک کی اشتہا کو کم کرتی ہے اور وزن گھٹانے میں مددگار ہے۔ سوئیڈن سے تعلق رکھنے والےمحققین کا کہنا ہے کہ آئرن کا ایک اہم ذریعہ سمجھی جانے والی سبزی اپنے دیگر غذائی اجزا، مثلاً وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے، میگنشیم اور فولیٹ سے بھری ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے پتوں سے حاصل شدہ عرق وزن گھٹانے میں بہت مددگار ہے۔

تحقیق میں شامل پروفیسر ڈاکٹر شارلیٹ ارلینسن البرٹسن نے کہا کہ ہمارے تجربے سے ظاہر ہوا کہ پالک کے پتوں کی ممبرنس یعنی جھلی جس میں غذائیت بخش نباتاتی اجزا شامل ہوتے ہیں، جو تھیلاکوئڈز کہلاتی ہے، پر مشتمل مشروب پینے سے حیرت انگیز طور پر جنک کھانوں کی بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دن بھر پیٹ بھرا رہنے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

​تحقیق سے ظاہر ہوا کہ تھیلاکوئڈز لینے سے خون میں طمانیت ہارمونز یعنی پیٹ بھرنے کا احساس پیدا کرنے والے ہارمون لیپٹن آنتوں میں موجود چربی کےخلیات سے بنتا ہےجو دماغ کو پیٹ بھرنے کا سگنل بھجتا ہے، کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جو بے وقت بھوک کو دباتا ہے اور صحت مند کھانوں کی طرف رغبت پیدا کرتا ہے جس سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...