Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں کاروبار معاملات طے ہونے کے باوجود پی آئی اے راہ فرار اختیار کررہی...

معاملات طے ہونے کے باوجود پی آئی اے راہ فرار اختیار کررہی ہے، پالپا

pia palpa1کراچی: پی آئی اے اور پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے مابین طے شدہ معاملات ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آنا شروع ہوگئے ہیں اور پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ پر الزام عائدکیا ہے کہ انتظامیہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے سامنے معاملات طے ہونے کے باوجوداب مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ اس سلسلے میں پالپا کے عہدے داروں کا اجلاس ہواجس میں کہاگیاکہ پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن کے سامنے تمام معاملات طے پاچکے تھے اور 9 اکتوبرکوانتظامیہ کاپی آئی اے سے معاہدہ طے ہو گیا تھا تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ بعض حکومتی شخصیات کی جانب سے پائلٹس کودی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس رویے کیخلاف پالپا کے لیے عالمی ایوی ایشن اداروں سے رابطے کاآپشن بھی کھلا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...