Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پالپا کی ہؑڑتال،ملک جانے والی 28 پروازیں منسوخ، پی آئی اے کو...

پالپا کی ہؑڑتال،ملک جانے والی 28 پروازیں منسوخ، پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان

PIAکراچی ،پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ پائلٹس کے اضافی ڈیوٹی سے انکار پر پی آئی اے کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔دو درجن سے زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ جبکہ پی آئی اے نے پالپا کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حج آپریشن میں تاخیر اور زخمی حجاج کو تکلیف ہوئی تو ذمہ دار پالپا ہوگی۔گزشتہ روز سیالکوٹ ریاض سیالکوٹ پرواز پرانتہائی وقت سے زیادہ ڈیوٹی دینے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن زاہد برولاکا لائسنس معطل کردیا تھا، پائلٹوں کی ایسوسی ایشن پالپا کا کہنا ہے کہ کیپٹن زاہدنے انتظامیہ کی ہدایت پراضافی ڈیوٹی کی تھی ۔بعد میں پالپا نے طویل دورانیہ کی پروازوں پر اضافی ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا ۔پائلٹس کے احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔گزشتہ روز کراچی دبئی پرواز پی کے 207 کی منسوخی کی وجہ سے پی آئی اے چیئر مین ناصرجعفر کو غیرملکی ایرلائن سے سفر کرنا پڑا،جبکہ مسقط کراچی پرواز منسوخ ہونے تین سو مسافروں ہوٹل بھیجنا پڑا۔ دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہناہے کہ پائلٹ کے لائسنس پی آئی اے نے نہیں بلکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معطل کئے تھے ،ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پالپا لیڈر شپ ذاتی مفادات کیلئے ایرلائن انتظامیہ کو بلیک میل کررہی ہے۔ترجمان کے مطابق پالپا کے احتجاج کے باعث اب تک 28 پروازیں منسوخ اور ایرلائن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ پی آئی انتظامیہ نے پائلٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکی مفاد میں ڈیوٹی پر واپس آجائیں۔دوسری جانب پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا احتجاج پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف ہے جوپالپا کے ساتھ تحریری معاہدے پرعمل نہیں کررہی ۔تاہم فلائٹ کریو کی جانب سے حج پروازیں تاخیر کا شکار نہیں ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...