Thursday, October 22, 2020
Home Trending پائلٹوں کا احتجاج ، فضائی آپریشن خطرے میں پڑنے کا خدشہ

پائلٹوں کا احتجاج ، فضائی آپریشن خطرے میں پڑنے کا خدشہ

shotsfiredatpiaplanenearpeshawarairportپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں کاک پٹ کریوکو6 ماہ سے ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث فضائی آپریشن خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہوگیا ہے۔ پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ کاک پٹ کریو کو گزشتہ 6 ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں، اب پالپا نے کپتانوں سے کہہ دیا ہے کہ ان کی مرضی ہے کہ جہاز اڑائیں یا نہ اڑائیں، کپتانوں کو غلط اقدامات سے روکا لیکن اب پانی سر سے گزرچکا ہے، ڈیڈ لائنزکے باوجود50 فیصد ادائیگیاں نہیں کی گئیں ، ادائیگیاں نہ کی گئیں تو کپتان احتجاج کی آخری حد تک جاسکتے ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ جمعے کو رات گئے تک پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان مذاکرات جاری رہے، انتظامیہ نے پالپا کے کچھ مطالبات بھی تسلیم کرلیے تاہم پالپا کاکہنا ہے کہ پائلٹ اور کاک پٹ کریوکے باقی الاو¿نسزکی جلد ہی ادائیگی کردی جائے، فضائی آپریشن جمعے کی رات تک معمول کے مطابق جاری رہا ، انتظامیہ نے اس حوالے سے ہفتہ کو اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...