Tuesday, October 27, 2020
Home Trending پالپا ضد پر قائم، پی آئی اے سے مذاکرات ناکام، مسافروں کو...

پالپا ضد پر قائم، پی آئی اے سے مذاکرات ناکام، مسافروں کو پریشانی کا سامنا

pia palpa1کراچی: پی آئی اے اور پاکستان ائرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن( پالپا) کے درمیان پائلٹس کی ہڑتال کو ختم کرنے کیلیے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے پالپا کی جانب سے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے سمیت 3 مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے پالپا کے تینوں مطالبات کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ پالپا کے دیگر 2 مطالبات میں پائلٹس کو تادیبی کارروائی کے تحت دیے جانے والے شوکاز نوٹس واپس لینے اور ان کیخلاف شروع کی گئی تحقیقات ختم کرنے کے ساتھ سنیارٹی اور پالپا کی منشا کو مدنظر رکھتے ہوئے پائلٹس کی تنخواہیں مقرر کیے جانے کا مطالبہ شامل ہے۔ پالپا کو یہ تجویز دی گئی کہ اگلے 24 سے لیکر 48گھنٹے میں تمام معاملات حل کرنے کیلیے 10 رکنی ٹیم بنائی جائے جس میں پی آئی اے کے 4 سینئر پائلٹس، پالپا کے4 نمائندے اور پی آئی اے انتظامیہ سے 2افراد کو مبصرین کے طور پر شامل کیا جائے تاہم بدقسمتی سے پالپا کے صدر نے یہ تجویز مسترد کر دی اور اپنی بات پر مصر رہے کہ ان کے تینوں مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں۔ ان کی ضد اور سخت گیر موقف کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور قومی ایئرلائن کو بھی مالی نقصان پہنچا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...