Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت پانی چوروں کے خلاف کارروائی، 7غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

پانی چوروں کے خلاف کارروائی، 7غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

Sharjeel Memonصوبائی وزیر اطلاعات ،بلدیات و چیئر مین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر جمعرات کو سعید آباد پولیس اسٹیشن کی حدود کے مختلف علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران واٹر بورڈ کے افسران و اسٹاف نے 7غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے ، واٹر بورڈ کی 33انچ قطر کی مین لائنوں سے لئے گئے پانی کے 21سے زائدکنکشن منقطع کردیئے گئے ،جن سے روزانہ پانی چوری کیا جارہا تھا ،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ،بلدیات و چیرمین شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ کی ہدایات پر ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز افتخار احمد خان اور چیف انجینئرWTM ظفر علی پلیجو چیف سیکورٹی آفیسر میجر ( ریٹائرڈ) محمد نواز گوندل سپرنٹنڈنگ انجینئر آصف قادری کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع وسطی و غربی میں قائم غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ، پمپنگ ہاو¿سز کے خلاف مہم کو تیز کیاجائے او ر پانی چوروں کے خلاف آپریشن 10اکتوبر تک جاری رکھا جائے ،ایم ڈی واٹر ابورڈ کے احکامات پر واٹر بورڈ کے عملے نے جمعرات کے روز پانی چوروں کے خلاف ایک بار پھرکریک ڈاو¿ن کیا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کے دوران سعیدآباد پولیس اسٹیشن کی حدود داو¿د گوٹھ،گلشن غازی اور مکہ ہوٹل کے علاقے میں پولیس کی مدد سے بھاری مشینری کے زریعے7ہائیڈرنٹس کی تمام تعمیرات مسمار کر دیں،اور زیر زمین کنکشنز بھی کاٹ دیئے جن میں سادھو ہائیڈرنٹ، سرفراز(شریف اللہ) ہائیڈرنٹ ،نزیر بلوچ ہائیڈرنٹ، حفیظ اللہ ہائیڈرنٹ،محمد میاں ہائیڈرنٹ، نوازبلوچ ہائیڈرنٹ، او ر مسکین نیازی ہائیڈرنٹ شامل ہیں ان پانی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...