Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پیرا میڈیکس تنظیمیں حق ملنے تک مشترکہ احتجاج کرتی رہیں گی ۔...

پیرا میڈیکس تنظیمیں حق ملنے تک مشترکہ احتجاج کرتی رہیں گی ۔ پیپلز پیرا میڈیکل کے مرکزی صدر سید امیر حسین شاہ

3914hospکراچی ،        پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان کے مرکزی صدر سید امیر حسین شاہ نے پیپلز پیرا میڈیکل کے صوبائی اور کرچی سمیت سندھ بھر کے ضلعی عہدیداروں کو ہر قسم کی بیان بازی سے روک دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ گذشتہ روز پریس کلب پر پیرا میڈیکس کے جائز حقوق کے حصول کے لئے ہونیوالامظاہرہ دراصل مختلف پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت تھا اوراس جدو جہد کو جاری رکھنے کےلئے تمام پیرا میڈیکس تنظیموں میں یکسوئی پائی جاتی ہے

 

جس کے بعد قومی امید ہے کہ احتجاج کا سلسلہ وسیع ہو گا اوریہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سندھ بھر کے پیرا میڈیکس کو ان کا جائز حق نہیں مل جاتا ۔بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان کے مرکزی صدر سید امیر حسین شاہ نے پیپلز پیرا میڈیکل کے صوبائی اور کرچی سمیت سندھ بھر کے ضلعی عہدیداروں کومتنبہ کرتے ہوئے کہا ہے

 

کہ اگر کسی بھی کارکن یا ذمہ دار نے ایک دوسرے کی کردار کشی کی کوشش کی یا اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیا تو قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی جبکہ احکامات پر عمل نہ کرنے پر اس عہدیدار یا کارکن کو پارٹی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف دھڑے بندی کا شکار ہو گئی ہے جو درست نہیں کسی ذمہ دار کا ذاتی فعل ہمارے اتحاد و اتفاق پراثر نہیں ڈال سکتا

 

،

انہوں نے کہا کہ پیپلز پیرا میڈیکس کے ذمہ دار اپنے مسائل میڈیا پرحل کرنے کے بجائے مل بیٹھ کو حل کریں اور پارٹی قواعد و ضوابط کو ہر صورت مقدم رکھیں۔سید امیر حسین شاہ نے کہاکہ گذشتہ روز کراچی پریس کلب پر پیرا میڈیکس کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مظاہر ہ کیا تھا جس میں میڈیکل ایڈ کمیٹی ،پیپلزپیرا میڈیکل اسٹاف ،سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف اور مہران پیرا میڈیکس کے ذمہ داروں اور ورکروں نے شرکت کی تھی جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ پیرا میڈیکس چاہے کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سروس اسٹرکچر ،ہیلتھ الاﺅنس ،ہائی رسک الاﺅنس اورڈیپوٹیشن الاﺅنس سمیت دیگر جائز حقوق کے حصول کے لئے ہم سب اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک اس مسئلے کوحل نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کے انتقال کر جانیوالے ملازمین کے بچوں کو بھی کوٹہ پر ملازمت دی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...