پروین رحمان قتل کیس،ملزم عمران کی درخواست ضمانت مسترد

parveen-rehmanکراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزم عمران سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت دوسری مرتبہ مسترد کردی ہے۔ملزم نے ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی تھی۔ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پروین رحمان قتل کیس میں پانچ ملزمان گرفتار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top