Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں عدالت پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد

پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد

parveen rehman1کراچی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم رحیم سواتی پر اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں استغاثہ کی جانب سے ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے گئے جس کی بنیاد پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزم کے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے استغاثہ کو آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 2013 میں کراچی کے علاقے بنارس میں اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں گھر جارہی تھیں جب کہ پولیس نے قتل کیس میں ملزم رحیم سواتی کو رواں سال مئی میں گرفتار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...