بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeسیاستنواز شریف اس لیے نہیں آرہے کیونکہ انہیں ناکامی نظر آرہی ہے،...

نواز شریف اس لیے نہیں آرہے کیونکہ انہیں ناکامی نظر آرہی ہے، پرویز الہی

وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے خاتم النبیین یونیورسٹی کا افتتاح پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج یونیورسٹی کا افتتاح کیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ یہ وعدہ تھا جو کہ عمرے پر اور روزہ رسولؐ پر کیا تھا، یونیورسٹی کا منصوبہ ڈیڑھ ارب روپے کا ہے، میں نے سیرت اکیڈمی 2004ء میں شروع کی تھی۔انہوں ںے کہا کہ ہم نے سود کے خلاف کام کیا، نکاح نامے پر بھی پہلی بار حلف دیا جائے گا کہ خاتم النبییؐن پر جو ایمان رکھتا ہو وہ دلہا اور دلہن کے لیے لازمی ہوگا، ہم نے پہلی سے پانچویں تک ناظرہ اور بارہویں تک ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کل عمران خان نے ٹھیک کہا کہ شہباز شریف کا بندوبست کروں گا، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر ایکسپوز ہوچکی ہے، اب پی ڈی ایم میں ایسے پھوٹ پڑے گی کہ یہ اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے۔انہوں ںے نواز شریف کی فوری واپسی نہ ہونے کے بیانات پر کہا کہ نواز شریف اس لیے نہیں آرہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آرہی ہے، ن لیگ بہت نیچے چلی گئی ہے، یہ الیکشن میں بھی منہ چھپاتے پھریں گے، اسحاق ڈار کہتا تھا میں ڈالر نیچے لے آؤں گا، یہ بری طرح ناکام ہوا، اب شہباز شریف کسی غیبی مدد کا انتظار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code