Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت امام بارگاہ راولپنڈی دھماکے کے مجرموں اور چوہدری تنویر ایڈوکیٹ کے...

امام بارگاہ راولپنڈی دھماکے کے مجرموں اور چوہدری تنویر ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے: الطاف شکور

Pasban logoپاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے روالپنڈی امام بارگاہ بم دھماکے ، کراچی میں ہائی کورٹ کے وکیل چوہدری تنویر اور ملک بھر میں سیکوریٹی اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طریقہ کار پر اختلاف کے باجود پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے پر متحد ہے ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سےل سے جاری کردہ بیان میںانہوں نے کہا کہ قوم پورے ملک میں امن کا قیام چاہتی ہے۔ملک میں مستقل قیام امن کیلئے تفتیشی عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ اصل مجرموں تک پہنچ کر انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہرا نظام انصاف مسئلے کا حل نہیں، عوام کو فوری ، سستا اور بروقت انصاف مہیا کرکے ہی مجرموں کی سرکوبی اور امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم ، سینئر نائب صدور رفیق احمد خاصخیلی ، انجینئر آفتاب الدین قریشی ، عبدالحاکم قائد،اعظم منہاس اور صدر پاسبان کراچی شیخ محمد شکیل نے راولپنڈی بم دھماکے کے متاثرین اور چوہدری تنویر ایڈوکیٹ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا #

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...