Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر شہری مسائل کا سبب بن رہی ہے، الطاف...

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر شہری مسائل کا سبب بن رہی ہے، الطاف شکور

Pasban logoکراچی، پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات لانے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں سنجیدہ نہیں آرہے ہیں۔پولنگ بوتھ میں ووٹرز کو اپنی پسند کے امیدوار کے انتحابی نشان پر مہر لگانے کی آزادی اور بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کے بغیر منصفانہ انتخابات کا انعقاد نا ممکن ہے ۔پاسبان کے ذمہ داران اورکراچی کابینہ کے ارکان کی ہفتہ وار میٹینگ سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی نرسری بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر شہری مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ، ملکی مسائل اور حالات شہریوں کو ذہنی امراض میں مبتلا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں براجمان عوامی نمائندے شہری مسائل حل کرنے کےلئے سنجیدہ نظرنہیںآتے ۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود تین صوبوں کے حکمران اپنی ناقص کارکردگی کے باعث بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کررہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس طرح ان کی عوام میں مقبولیت کا پردہ چاک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ تین صوبوں میں جہاں ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کی حکمرانی ہے جو کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔ امن و امان کی خراب صورتحال کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہونے کے باوجود بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ بخیرو خوبی طے ہوچکا ہے جہاں کسی ایک سیاسی جماعت کی بجائے مخلوط حکومت قائم ہے لیکن پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومتیں مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاسبان سیاسی جماعت کی حیثیت سے پہلی مرتبہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اورایسے امیدوار میدان میں لائے گی جوکہ عوام کے حقیقی نمائندے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...