Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ بھی کورونا میں مبتلا

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر عتیق شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا، سینیٹر عتیق شیخ نے چند روز قابل نجی اسپتال میں طبی...

رینجرز کارروائیوں میں 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

سندھ رینجرز کی گلشن اقبال اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان محمد اختر ،سدھیر احمد...

سندھ میں فنڈجاتا ہے لگتا نظر نہیں آتا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار،جھیلوں اور شاہراہوں کے اطراف درخت لگانے کا حکم، اس موقع پرچیف جسٹس نے سخت ریمارکس...

جعلی نوٹ چلاتے خاتون گرفتار،نقلی 2 ہزار روپے برآمد

کورنگی کراسنگ کے قریب مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلاتے ہوئے خاتون گرفتار، ہزار ہزار کے دو نقلی نوٹ بھی برآمد، پولیس کے مطابق ابراہیم...

قومی اسمبلی حلقہ NA-246 کا میچ فکس ہے، الطاف شکور

Pasban logoکراچی، پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا کہ NA-246کا میچ فکس ہے ۔ وہ ضمنی انتخاب NA-246کے نامزد امیدوار اور پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم ، صدر پاسبان کراچی شیخ محمد شکیل و دیگر پاسبان رہنماﺅں کے ہمراہ علاقہ مکینوںاور دکاندار وںسے ملاقات کررہے تھے ۔ اس موقع پر الطاف شکور نے کہا کہ ضمنی الیکشن قومی اسمبلی حلقہ NA-246کا میچ فکس ہے ۔ اصولوں کی سیاست کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی کی اصولی سیاست کہاں گئی کیونکہ یہ صاف نظر آرہا ہے کہ انتخاب محض ایک ڈرامے کے علاوہ کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام صرف اور صرف یہ ہونا چاہئے کہ امن وامان کی صورتحال ٹھیک رہے اور الیکشن کا انعقاد شفاف اور منصفانہ ہونا چاہیئے یہ فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے کہ آئندہ کراچی کی قیادت ایم کیو ایم ،پاسبان یا پی ٹی آئی میں سے کون کرے گی۔ کراچی میں مستقل اور دیرپا امن کیلئے ”میڈ ان بنی گالہ “کیپسو ل کام نہیں کرے گا۔ حکومت کا کام ایک کو گرانا اور امن پسند کو تمغے لگانا نہیں ہوتاکیوں کہ جعلی مینڈیٹ کبھی دیرپا نہیں ہوتا کل تک جن قوتوں نے ایم کیو ایم کو ”دودھ “پلایا آج وہ پی ٹی آئی کو ”لسی “پلارہی ہے۔ایک مصیبت سے جان چھڑانے کیلئے کراچی کے عوام کے سروں پر دوسری مصیبت کیوں مسلط کی جارہی ہے عوام تبدیلی ضرور چاہتے ہیں مگر ایسی تبدیلی نہیں جس کا فیصلہ نو بال پر ہو۔

Open chat