Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پاسبان کی تجویز پرمتحدہ قومی موومنٹ کوغورکی دعوت اورتعاون کی پیشکش

پاسبان کی تجویز پرمتحدہ قومی موومنٹ کوغورکی دعوت اورتعاون کی پیشکش

Pasban logoکراچی ، پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے جمعہ کے روزپاسبان سیکریٹریٹ، گلشن اقبال میں ہونے والے اہم اجلاس میں کراچی کو صوبہ بنانے کیلئے پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو کہ شہریوں کے بے پناہ مسائل حل کرانے کیلئے کراچی کو صوبہ بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے سرگرمی سے کام کرے گی، کمیٹی کے دیگر 2ارکان طارق چاندی والا اور جواد اقبال شیرازی ہےں ۔ کمیٹی کراچی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے اپنی شفارشات مرتب کرے گی اور دیگر سیاسی اور سماجی حلقوں سے اس سلسلے میں مشاورت اور بات چیت کرکے عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف شکور نے کہا کہ پاسبان نے ضمنی الیکشن NA-246میںکراچی کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے سب سے پہلے صوبہ کراچی ، پاسبان کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر متعارف کرانے اور جماعت اسلامی سے علیحدہ اپنی سیاسی شناخت ثابت کرنے کیلئے حصہ لیااس موقع پر اجلاس کے شرکاءنے اطمینان کا اظہار کیا کہ تینوں مقاصد حاصل کرلئے گئے ہیں ۔ کراچی کے شہریوں نے پاسبان کو ایک علیحدہ سیاسی و جود اور کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ایک مضبوط آواز تسلیم کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان میگا سٹی اور پورے پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کراچی کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...