Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عافیہ کی واپسی قانون کے دہرے معیار کے خاتمے کیلئے ضروری ہے،...

عافیہ کی واپسی قانون کے دہرے معیار کے خاتمے کیلئے ضروری ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

001320x120 (1)کراچی،پاکستان اور دنیا بھر کے ماہرین قانون اور انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر عافیہ کی بے گناہی پر متفق ہوکر اسے رہا اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اب جبکہ ملک میں لاقانونیت کے خاتمے کیلئے بامقصد کوششیں کی جارہی ہیں تو اس موقع پر قوم کی بیٹی کو بھی اس دائرہ کار میں لاکر وطن واپس لانے کے اقدامات کئے جائیں۔عافیہ کی وطن واپسی قانون کے دہرے معیار کے خاتمے کیلئے ضروری ہے۔عافیہ مووومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ جبری گمشدگی(Enforced Disappearance) کو معاشرے کے اندر دہشت گردی پھیلانے کے لئے ایک حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جب حکومت کسی فرد یا افراد کو گرفتار یا اغواء کرکے ان کی تحویل کو ظاہر کرنے سے انکار کرتی ہے تو یہ ماورائے قانون گرفتاری بھی جبری گمشدگی کے زمرے میں آجاتی ہے۔21 دسمبر2010 کو اقوام متحدہ نے جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد 65/209 کے ذریعے اس جرم سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا اور 2011 سے ہرسال یہ دن بین الاقوامی سطح پر منایا جارہا ہے۔جبری گمشدگی کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر عافیہ موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب پر مظاہرہ اور اورنگی ٹائون میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی لاپتہ کردینا ایک آمرانہ عمل ہے جب کسی معاشرے میں طبقہ اشرافیہ اور عام شہری کے درمیان قانون کا دہرا معیار قائم ہوجائے تو اس صورت میں ریاست کی رٹ کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور ریاست کا کردار اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کی بجائے ظالمانہ ہوجاتا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جبری گمشدگی ایک ایسا بھیانک جرم ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے اس کو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو اس جرم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کرب سے گزر چکا ہو۔ڈاکٹر عافیہ، اس کے بچے اور اہل خانہ بھی جبری گمشدگی کے متاثرین میں شامل ہیںجو اس کرب سے گذشتہ بارہ سال سے گذررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگی کاجرم اس وقت مزید بھیانک ہوجاتا ہے جب حکومت اور اس کے ماتحت ادارے کسی بے گناہ کولاپتہ کردیںجیسا کہ 2003 میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اس کے تین معصوم بچوں سمیت لاپتہ کردیا گیا تھا اور اس کا 6 ماہ کا بیٹا سلیمان اب تک لاپتہ ہے ۔ ماما قدیر بلوچ کی مہم اورآمنہ مسعود جنجوعہ کی شوہر کی گمشدگی و سینکڑوں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے التجائوں پر سننے والے کان بہرے ہوگئے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مطالبہ کیا کہ ایک پاکستانی شہری اور بے گناہ ہونے کی بنیاد پر عافیہ یہ آئینی حق رکھتی ہے کہ ارباب اختیار و اقتداراس کی غیرقانونی قید کا خاتمہ کراکے اسے فی الفور وطن واپس لائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...