Thursday, October 29, 2020
Home Uncategorized نظام میں خرابی کی جڑ، وی آئی پی کلچر ہے، الطاف شکور

نظام میں خرابی کی جڑ، وی آئی پی کلچر ہے، الطاف شکور

Pasbanپاسبان کراچی کے تحت منعقدہ ورکرز کنونشن میں پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور،جنرل سیکریٹری عثمان معظم و مرکزی قائدین طارق جمیل، آفتاب الدین قریشی، ضمیراحمد، طارق چاندی والا، پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمدشکیل و کابینہ کے ارکان اور شہر کے تمام اضلاع سے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان کے قیام اور جدوجہد کا مقصدمعاشرے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان ہمیشہ خدمت کی سیاست کی علمبردار رہی ہے، اس کنونشن کے ذریعے پاسبان ورکرز اور عوام کو ظلم کے نظام کے خلاف برسرپیکار ہونے کیلئے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام میں خرابی کی جڑ اسٹیٹس کو اور وی آئی پی کلچر ہے جسے جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام کے ذمہ دار کوئی اور نہیں ہمارے سیاستدان ہی ہیں۔ جو حکمران سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ہیلی کاپٹروں اور سرخ قالینوں پر کرتے ہوں وہ عوام کے مسائل کو کس طرح سمجھ سکتے ہیں۔الطاف شکور نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی وجہ غیر مستحکم سیاسی نظام ہے۔ سیاسی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے حکمرانوں کو عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان کا ہر ورکر مظلوموں کی پشت پناہی کرے ۔ظلم کے خاتمے کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔پاسبان پاکستان کے سینئر نائب صدر انجینئر آفتاب الدین قریشی نے کہا کہ آج پاکستان میں اڑسٹھ سالہ فرسودہ نظام کی تبدیلی کی شاہراہ پر کھڑا ہے اور تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے بس اسے درست سمت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل اب دھوکے، جھوٹ اور ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کرنے والی قیادت کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ پاکستان بچانا ہے تو منصفانہ اور حقیقی نمائندگی دینے والا الیکشن ریفارم قوم کو دینا ہوگا، غیرطبقاتی نظام تعلیم اور نظام صحت رائج کرنا ہوگا تاکہ تعلیم اور علاج معالجے جیسے بنیادی حق سے ہر پاکستانی شہری یکساں مستفید ہوسکے۔ انہوں نے کہا ہمار موجودہ عدالتی نظام ظالم کو تحفظ اور مظلوم کو غلامی کا تحفہ دیتا ہے۔ پاسبان عدالتی نظام کو حکومت کے ہاتھوں سے چھین کر محلے کی سطح پر عوام کے ہاتھوں میں دے گی۔
مزدوروں اور کسانوں کےلئے کارپوریٹ نظام لایا جائے گا اور پیداواری منافع میں انہیں حصہ دار بنایا جائے گا۔انجینئر ضمیراحمد نے کہا جب تک سیاسی قیادت خود قربانی نہیں دے گی ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ذاتی مفادات کی سیاست کا خاتمہ ہو۔صدر پاسبان کراچی شیخ محمد شکیل نے کہا کہ ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی ہدایت اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...