Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں سندھ ہائی کورٹ میں پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کی...

سندھ ہائی کورٹ میں پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کی گمشدگی کے کیس کی سماعت

Pasban logoکراچی ،سندھ ہائی کورٹ میں پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کی گمشدگی کے کیس کی سماعتہوئی، عدالت نے عثمان معظم کی اہلیہ صبوحی عثمان کی درخواست پر15اکتوبر کو عثمان معظم کو عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس جاری کردیا ۔ درخواست گزار کے وکیل فاروق احمد نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی رینجرز تحریری طور پر عدالت کو بتا چکے ہیں کہ عثمان معظم کا 90دن کا ریمانڈ ATC-2نے دیا تھا جس کے بعد عثمان معظم کو جیل حکام کے حوالے کرچکے ہیں۔ فیملی جیل 18ستمبر کو عثمان معظم سے ملنے گئی تو جیل حکام نے کہا انہیں عثمان معظم کی کسٹڈی نہیں ملی۔ جس کے بعد سے عثمان معظم کی فیملی ملاقات کے لئے ماری ماری پھرر ہی ہے ۔ سماعت کے دوران جسٹس عرفان سادات کے بنچ نے ریمارکس دیئے کہ یہ بڑا سنجیدہ معاملہ ہے عدالت اس سے صرف نظر نہیں کرسکتی ۔ واضح رہے کہ صبوحی عثمان معظم نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن CP-D4352/2015دائر کی تھی کہ ان کے شوہر عثمان معظم اور صاحبزادے محمد صدیقی کو رینجرز کی حراست سے بازیاب کرایا جائے جنہیں 19اور 20جولائی کی درمیان شب فیڈرل بی ایریا میں ان کی رہائش گاہ سے رینجرز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے اوران کی حراست کو ظاہر نہیں کیا جارہا تھا۔ آئینی پٹیشن کی پانچ مرتبہ سماعت کے بعد رینجرزحکام نے 28اگست کو صرف ان کے شوہر عثمان معظم کی حراست ظاہر کرکے عدالت سے 90روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ان کے اہلخانہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی جس پر صبوحی عثمان نے اپنے شوہر سے ملاقات کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔وہ عثمان معظم سے ملاقات کیلئے دو مرتبہ کراچی سینٹرل جیل گئیں جہاں پہلی مرتبہ ان سے کورٹ آرڈر کی کاپی لانے کا مطالبہ کرکے ملاقات کرانے سے انکارکردیاگیا اور دوسری مرتبہ کورٹ آرڈر کی کاپی ساتھ لانے پر عثمان معظم کی کراچی سینٹرل جیل میں موجودگی سے انکار کردیا گیا۔جس پر صبوحی معظم نے ایک مرتبہ پھر عدالت عالیہ سے رجوع کیا۔ عثمان معظم سندھ ہائی کورٹ میں اپنے بڑے صاحبزادے سعد صدیقی کے لاپتہ ہونے کی آئینی پٹیشن کی پیروری کررہے تھے جو کہ مورخہ 11 جون، 2015 سے تاحال لاپتہ ہیںاور جن کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر نمبر 84/2015 سمن آباد تھانے میں درج ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...